ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے فاسٹ باولر محمد عامر کے ویزا کا معاملہ حل ہو گیا۔
آئرلینڈ کی جانب سے فاسٹ باولر کا ویزا مسترد کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں رنگ لے آئیں، آئرلینڈ نے محمد عامر کے ویزہ کی کلیرنس دیدی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاجسٹ ڈیپارٹمنٹ کو محمد عامر کو جلد آئرلینڈ بجھوانے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ محمد عامر آئرلینڈ کا ویزا مسترد ہونے کی بنا پر ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہو سکے تھے۔