ایک نیوز:پی آئی اےکاقبل ازحج آپریشن کاآغازہوگیا، پہلی پروازلاہورسےروانہ ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا باضابطہ آغازہوگیا، پہلی پرواز پی کے 717 لاہور سے مدینہ 10 بج کر 32 منٹ پر روانہ ہوئی۔
پہلی حج پرواز سے 329 حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوئے،قومی ائیر لائن کی آج دو حج پروازیں اسلام آباد اور لاہور سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوں گی۔
لاہور کے بعد دوسری پرواز اسلام آباد سے پی کے 713 شام 7 بجکر 10 منٹ پر مدینہ کے لیے روانہ ہو گی، جس میں 327 حجاج روانہ ہوں گے، ملتان سے پی آئی اے کی حج پرواز 10 مئی کو مدینہ کے لیے روانہ ہوگی، کراچی سے پہلی حج پرواز پی کے 743 بروز ہفتہ 11 مئی کو مدینہ منورہ کیلئے اڑان بھرے گی ۔پی آئی اے کی کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو براستہ کراچی مدینہ کے لیے سفر کرے گی ۔
سیالکوٹ سے مدینہ کے لیے براہ راست پرواز 19 مئی کو عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگی،سکھر سے براستہ کراچی پہلی حج پرواز جدہ کے لیے 27 مئی کو سفر کے لیے اڑان بھرے گی ،قومی ایئر لائن اور ایوی ایشن انتظامیہ کی طرف سے حجاج کرام کی باوقار رخصتی کے لیے ایئرپورٹس پر خصوصی انتظامات کیے گئے ۔