گوادر:گھرپردہشتگردوں کاحملہ ،فائرنگ سے7افراد جاں بحق

May 09, 2024 | 12:59 PM

ایک نیوز:گوادرمیں گھرپردہشتگردوں کاحملہ، فائرنگ سےسات افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کےمطابق گھر پر فائرنگ کا واقعہ سربندر کے علاقے میں ہواہے، فائرنگ سے قبل مسلح افراد نے دستی بم کا دھماکا بھی کیا ،دھماکے اور فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس کےمطابق فائرنگ سےجاں بحق ہونے والے ساتوں افراد کا تعلق پنجاب سے بتایاجاتا ہے۔ زخمی اورلاشوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
گوادرمیں دہشت گردوں کی فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالوں میں ساجد ،اسد ،عنصر، شان ، معقرب عدنان اورحیسب شامل ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےگوادرمیں دہشتگردی کےواقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور بہیمانہ واقعہ میں سات  افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔محسن نقوی نےمقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت  کیا۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ سوگوارخاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے درندے انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ 
بلوچستان حکومت نےبھی گوادرمیں بےگناہ مزدوروں کی قتل کی مذمت کی ہےاورکہاہےمعصوم مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے ۔
بلوچستان حکو مت نےواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
 صوبائی وزیرداخلہ میرضیالانگوکاکہناتھاکہ دہشت گردوں سے سختی سے نمٹیں 
گے، نہتے معصوم مزدوروں کا قتل بزدلانہ اقدام ہے،واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان بلوچستان حکومت کاکہناہےکہ افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا،واقعہ گوادرکےعلاقے سربندر میں پیش آیا ۔

مزیدخبریں