ایک نیوز:سانحہ نومئی کوایک سال مکمل،حکومت نےنومئی کویوم سیاہ کےطورپرمنانےکافیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق نو مئی کے حوالے سے آج مختلف تقاریب منعقد ہونگی ،یادگار شہداء پر حاضری دی جائے گی شام کو شمعیں روشن کی جائیں گی ۔
جناح کنونشن سینٹرمیں شام چار بجے خصوصی تقریب منعقد ہوگی ،وزیراعظم شہبازشریف کابینہ اراکین عسکری قیادت اور اراکین پارلیمنٹ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ شہداء کے لواحقین بھی موجود ہونگے ۔
صوبائی دارالحکومتوں میں بھی سانحہ نو مئی کے حوالے سے تقاریب اور سیمینار ہونگے،گورنرز اور وزراء اعلیٰ شرکت کرینگے ،کور ہیڈکوارٹرز میں بھی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔