ایک نیوز:لاہورائیرپورٹ پراعلیٰ الصبح آتشزدگی سےلاکھوں کاسامان جل کرخاکسترہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورائیرپورٹ کے لاؤنچ میں آتشزدگی،آگ پر قابو پالیاگیا۔کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کےمطابق فلائٹ آپریشن تاحال معطل ،ائیرپورٹ خالی کرایا گیا۔آگ امیگریشن کاونٹر کی سیلنگ میں لگی۔ امیگریشن سسٹم جل گیا۔دھواں بھرجانے کے باعث مسافروں کوباہر نکالاگیا۔
ذرائع کےمطابق متعدد ائیرلائنز نے پروازوں کی آمد روک دی۔ نجی ائیرلائن کی پرواز کی لینڈنگ نہ ہوسکی۔تمام جہازوں کوائیرپورٹ بلڈنگ سے علیحدہ پارک کردیا گیا۔وجوہات جاننے کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم بنا دی گئی۔
ذرائع کےمطابق آگ لگنےسے پہلی حج پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوگئی۔ حج اور دیگر انٹرنیشنل فلائیٹس کو ڈومیسٹک سائیڈ سے ڈیل کیا جارہا ہے۔ ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز بھی جلد بحال ہونے کی توقع ہے۔لاہورائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والی فلائیٹس کی مینول امیگریشن کی جارہی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےلاہورائیرپورٹ پرامیگریشن کاونٹرمیں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لےلیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتےہوئے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےمسافروں کی سہولت کیلئےامیگریشن کاونٹر کو جلد فنگشنل کرنےکاحکم دیا۔