ویب ڈیسک:گوگل سرچ انجن کے لیے سب سے بڑا خطرہ سامنے آنے کیلئے تیار،مقابلہ چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی سے ہوگا ۔
گوگل سرچ انجن کا استعمال دنیا بھر میں کروڑوں افراد کرتے ہیں اور دیگر کمپنیاں اب تک اس کی مقبولیت کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ہیں۔مگر اب گوگل کو سخت حریف کا سامنا ہونے والا ہے۔
جی ہاں دنیا بھر میں بہت زیادہ استعمال ہونے والے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں سرچ فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے لیے ایک سرچ فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کے بعد یہ چیٹ بوٹ گوگل سرچ کا متبادل بن جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے اس فیچر کے لیے ویب سے ڈیٹا اکٹھا کرکے صارفین کے سوالات کا جواب دیا جائے گا جبکہ سرچ رزلٹس کے ذرائع کا حوالہ بھی دیا جائے گا۔