بھارتی فضائی کمپنی کے ملازمین احتجاجاً چھٹی پر چلے گئے

May 09, 2024 | 00:15 AM

ایک نیوز:بھارتی فضائی کمپنی کے ملازمین بیماری کا بہانہ بنا کر احتجاجاً چھٹی پر چلے گئے،86پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
 بھارتی میڈیا کے مطابق فضائی کمپنی کے عملے کی بڑی تعداد ایک ساتھ چھٹیوں پرچلی گئی جس کے باعث پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق عملے کے 300 سنیئر افراد نے آخری موقع پر بیماری کو رپورٹ کیا اور پھر اپنے موبائل فونز بھی بند کر دیے۔
فضائی کمپنی کی جانب سے ابھی عملے سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے جن کی جانب سے ملازمت کی نئی شرائط کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملازمین کی جانب سے اچانک بیماری کو جواز بناکر غائب ہونا ممکنہ طور پر احتجاج کا حصہ ہے۔
ائیر انڈیا ایکسپریس کے عملے کا کہنا ہے کہ ٹاٹا گروپ سے کمپنی کے انضمام کے بعد ان کے ساتھ مساوی سلوک نہیں ہو رہا۔

مزیدخبریں