ویب ڈیسک:رفح میں امریکی بموں کے استعمال کے خدشے پر امریکا نے اسرائیل کو بموں کی فراہمی روک دی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی ایک ہزار 800 بموں اور 5 سو پاؤنڈ وزنی ایک ہزار 700 بموں کی ترسیل روکی گئی ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہےکہ ان کی خصوصی توجہ 2 ہزار پاؤنڈ بموں کا استعمال روکنے اور گنجان آبادی والے علاقوں میں ان بموں کے اثرات روکنے پر ہےجوغزہ کےدیگرعلاقوں میں دیکھےگئے۔
حکام کے مطابق رفح پر حملے کے اسرائیلی فیصلےکے بعد امریکا نے ہتھیاروں کی فراہمی کا جائزہ لیا جس کے بعد رفح میں امریکی ہتھیاروں کےممکنہ استعمال پر دو اقسام کے بموں کی کھیپ روکنےکا فیصلہ کیا گیا۔