عمران خان کی گرفتاری پرن لیگ کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم

May 09, 2023 | 23:13 PM

ایک نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پرمسلم لیگ ن نے جشن منایاگیا۔ نون لیگی رہنما مجتبی شجاع الرحمن کی جانب سے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی جس کی ویڈیووائرل ہوگئی۔

نیب کی جانب سے القادرٹرسٹ کیس اور توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد ملک بھرمیں نون لیگ کی طرف سے مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں ۔

سوسل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ نون لیگی رہنما مجتبی شجاع الرحمن کی جانب سے مٹھائی تقسیم کررہے ہیں ۔

 واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج کو نیب کی ٹیم نے رینجرزکی معاونت سے گرفتار کرلیا۔رینجرزاہلکاروں نے عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے گرفتارکیاجس کے بعد اُنھیں نیب راولپنڈی کے دفترمنتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں