کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے  ایڈوائزری جاری

کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے  ایڈوائزری جاری
کیپشن: Advisory issued for prevention of Congo virus

ایک نیوز : محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس کی روک تھام کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ۔

محکمہ صحت سندھ سے جاری ایڈوائزری کے مطابق کریمین کانگو ہیمرجک فیور (سی سی ایچ ایف) کے حالیہ رپورٹ ہونے والے کیسز ، زیادہ بیماری کی منتقلی کے خطرے اور آئندہ عید الاضحی کے دوران سی سی ایچ ایف کے کیسز میں متوقع اضافے کی پیش نظر،صورتحال سے چوکنا رہنا اور اس کے خلاف اقدامات کرنے کی اشد ضروری ہے۔

 مختلف گھریلو اور دیگر جانور وںکی جلد میں وائرس موجود ہوتا ہے،جانور سے انسان میں منتقلی کا طریقہ ٹک کے کاٹنے ، ذبح کے دوران یا اس کے فوراً بعد جانور کے متاثرہ خون سے ممکن ہوتا ہے۔

ایڈوائزی کے مطابق اسپتالوں کو مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں جن میں متاثرہ کیسز کے لیے علیحدہ وارڈ یا بیڈز مختص کرنا ، صحت کے کارکنوں کے ذریعے انفیکشن کنٹرول کے معیاری طریقوں جیسے ہاتھ کی صفائی، دستانے، ذاتی تحفظ کے آلات کے استعمال کے ذریعےسی سی ایچ ایف کے مشتبہ یا تصدیق شدہ کیسز کو ہینڈل کرنا اور خطرناک فضلہ کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانا شامل ہے۔

جاری ایڈوائزی کے مطابق مویشی منڈیوں میں کیمپ لگانے اور بینرز اور پوسٹر کے ذریعے معاشرے کو سی سی ایچ ایف کے پھیلاؤ کے خلاف ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کے بارے میں آگاہ کرنے کی اشد ضرورت ہے، اپنے متعلقہ اداروں میں فوکل پرسن برائے بیماری CCHF کو ان کی تفصیلات (سیل نمبر اور ای میل ایڈریس) دستخط کر کے حکام بالا سے شیئر کریں۔