امن وامان کی صورتحال،پرائیویٹ سکولز آج بند رہیں گے،امتحانات ملتوی

امن وامان کی صورتحال،پرائیویٹ سکولز کل بند رہیں گے
کیپشن: Law and order situation, private schools will remain closed tomorrow

ایک نیوز  :امن وامان کی صورتحال کے باعث پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے آج ملک بھر میں پرائیویٹ سکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔کیمرج،لاہوربورڈ کے زیراہتمام آج نویں جماعت کے ہونیوالے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزاکاکہنا ہے کہ ملک میں امن وامان کی کشیدہ ،ہنگامی صورتحال کے  باعث پرائیویٹ سکولز  آج بند رکھیں جائیں گے۔اگلے لائحہ عمل کا اعلان صورتحال کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کے  کارکنوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔جس کے باعث سکولوں میں کل چھٹی کا اعلان کیاگیا۔

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق آج ہونیوالا نویں جماعت کا پرچہ منسوخ کیا جاتا ہے جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

دوسری جانب برٹش کونسل نےپاکستان کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث آج صبح اورشام کے اوقات میں کیمرج کے ہونیوالے امتحانات منسوخ کردیئے۔منسوخ کئے جانیوالے امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔