خصوصی میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کرلیا

May 09, 2023 | 20:49 PM

ایک نیوز: قومی احتساب بیورو (نیب) آفس میں سابق وزیراعظم عمران خان کا خصوصی میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ مکمل کرلیا۔

 نیب  اعلامیے کے مطابق عمران خان کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ میں بدعنوانی کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے  نیب پنڈی آفس منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔ ان کا طبی معائنہ 7 رکنی ٹیم بورڈ نے کیا۔

  عمران خان کو کل احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں