ایک نیوز :نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نےسابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعدکشیدو صورتحال کے باعث پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی۔جلسے ،مظاہروں پرپابندی ہوگی۔
نگران وزیراطلاعات عامر میر کاہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا بنیادی مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔
وزارت داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق 2 دن کےلیے ہوگیا۔