ایک نیوز: عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد انہیں نیب راولپنڈی میں منتقل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری پر لیگی رہنماؤں کا ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری پر راناثناءاللہ کا ردعمل:
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے لکھا ہے کہ نوٹسز کے باوجود عمران پیش نہیں ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر نیب کی جانب سے گرفتاری کی گئی ہے ان پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔
انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے کرپشن اس طرح کی جس کا کوئی حساب نہیں۔ عمران خان کو بار بار نوٹس جاری ہوئے۔ القادر ٹرسٹ نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ نوٹسز کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے۔ عمران خان پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔
قانون کسی کے تابع نہیں، اب صرف قانون حرکت کرے گا: خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقتدار میں IK نے نیب نیب بہت کھیلا۔فرمائشی گرفتاریاں ھوتی تھیں لاڈلا ضد کرتا ضد پوری ھوتی تھی۔ قید میں لاڈلے کی انا کی تسکین کے لئے اذیتیں دی جاتیں تھیں۔ بیٹیوں بہنوں کو بھی نیب نے گرفتار کیا۔ نیب عدالتیں آلہ کار بن کئیں۔ انشااللہ اب صرف قانون حرکت کرے گا۔ قانون کسی کے تابع نہیں
ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ گلے شکوے کیا یہ صرف چاہتے ھیں کہ ایک دفعہ IK کو آرمی چیف کے پاؤں پکڑنے کا موقع مل جاۓ۔کوئی معافی تلافی کی صورت نکل آئے۔
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ اقتدار کی جدائی نے اسے پاگل کر دیا ھے۔امریکہ سے لیکر جنرل فیصل نصیرمحسن نقوی شہباز شریف کوئ اسکے الزام سے محفوظ نہیں۔بعدمیں ترلے کرتا ھے۔پرویز الہی جوPTI کاCMتھاIKکے بیان کی تردید کر رہا ھے۔اسکا بیان ثبوت ھے کے IKنے خود کاروائی نہ کی۔آج جن پہ الزام لگاتا ھے کل تک انکا میراثی تھا۔
سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ کا ردعمل:
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کے کیس(القادر ٹرسٹ) میں گرفتار ہوا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جتنی بےدردی سے عمران نے ملک کو لوٹا ہے، جیل ہی اس کا ٹھکانا ہونا چاہیے۔