ایک نیوز: عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد انہیں نیب راولپنڈی میں منتقل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری پر لیگی رہنماؤں کا ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری پر راناثناءاللہ کا ردعمل:
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے لکھا ہے کہ نوٹسز کے باوجود عمران پیش نہیں ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر نیب کی جانب سے گرفتاری کی گئی ہے ان پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔
انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے کرپشن اس طرح کی جس کا کوئی حساب نہیں۔ عمران خان کو بار بار نوٹس جاری ہوئے۔ القادر ٹرسٹ نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ نوٹسز کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے۔ عمران خان پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔
قانون کسی کے تابع نہیں، اب صرف قانون حرکت کرے گا: خواجہ آصف
اقتدار میں IK نے نیب نیب بہت کھیلا۔فرمائشی گرفتاریاں ھوتی تھیں لاڈلا ضد کرتا ضد پوری ھوتی تھی۔ قید میں لاڈلے کی انا کی تسکین کے لئے اذیتیں دی جاتیں تھیں۔ بیٹیوں بہنوں کو بھی نیب نے گرفتار کیا۔ نیب عدالتیں آلہ کار بن کئیں۔ انشااللہ اب صرف قانون حرکت کرے گا۔ قانون کسی کے تابع نہیں
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 9, 2023
وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقتدار میں IK نے نیب نیب بہت کھیلا۔فرمائشی گرفتاریاں ھوتی تھیں لاڈلا ضد کرتا ضد پوری ھوتی تھی۔ قید میں لاڈلے کی انا کی تسکین کے لئے اذیتیں دی جاتیں تھیں۔ بیٹیوں بہنوں کو بھی نیب نے گرفتار کیا۔ نیب عدالتیں آلہ کار بن کئیں۔ انشااللہ اب صرف قانون حرکت کرے گا۔ قانون کسی کے تابع نہیں
ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ گلے شکوے کیا یہ صرف چاہتے ھیں کہ ایک دفعہ IK کو آرمی چیف کے پاؤں پکڑنے کا موقع مل جاۓ۔کوئی معافی تلافی کی صورت نکل آئے۔
گلے شکوے کیا یہ صرف چاہتے ھیں کہ ایک دفعہ IK کو آرمی چیف کے پاؤں پکڑنے کا موقع مل جاۓ۔کوئ معافی تلافی کی صورت نکل آۓ https://t.co/w7TcnnV5x2
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 9, 2023
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ اقتدار کی جدائی نے اسے پاگل کر دیا ھے۔امریکہ سے لیکر جنرل فیصل نصیرمحسن نقوی شہباز شریف کوئ اسکے الزام سے محفوظ نہیں۔بعدمیں ترلے کرتا ھے۔پرویز الہی جوPTI کاCMتھاIKکے بیان کی تردید کر رہا ھے۔اسکا بیان ثبوت ھے کے IKنے خود کاروائی نہ کی۔آج جن پہ الزام لگاتا ھے کل تک انکا میراثی تھا۔
اقتدار کی جدائ نے اسے پاگل کر دیا ھے۔امریکہ سے لیکر جنرل فیصل نصیرمحسن نقوی شہباز شریف کوئ اسکے الزام سے محفوظ نہیں۔بعدمیں ترلے کرتا ھے۔پرویز الہی جوPTI کاCMتھاIKکے بیان کی تردید کر رہا ھے۔اسکا بیان ثبوت ھے کے IKنے خود کاروائی نہ کی۔آج جن پہ الزام لگاتا ھے کل تک انکا میراثی تھا۔ https://t.co/ljeCsFXD85
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 9, 2023
سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ کا ردعمل:
عمران خان کرپشن کے کیس(القادر ٹرسٹ) میں گرفتار ہوا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جتنی بےدردی سے عمران نے ملک کو لوٹا ہے، جیل ہی اس کا ٹھکانا ہونا چاہیے۔
— Senator Dr. Afnan Ullah Khan (@afnanullahkh) May 9, 2023
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کے کیس(القادر ٹرسٹ) میں گرفتار ہوا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جتنی بےدردی سے عمران نے ملک کو لوٹا ہے، جیل ہی اس کا ٹھکانا ہونا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دیکھتے تھے پنجاب پولیس کے فیض سے لنگڑے اور اپاہج چلنے لگتے تھے آج رینجر کی مدد سے ایک لنگڑا فیض یاب ہوا اور وہیل چئیر چھوڑ کر بھاگنے لگا.#FitnaArrested#فتنہ_فیل_ٹھکانہ_جیل pic.twitter.com/G6dajrfWbu
— PML(N) Media (@PmlnMedia) May 9, 2023
عمران خان کو ساری سہولتیں دی جائیں گی سوائے لکیر سونگھنے والی سہولت کے.#FitnaArrested#فتنہ_فیل_ٹھکانہ_جیل pic.twitter.com/f9L6xeRYMc
— PML(N) Media (@PmlnMedia) May 9, 2023
پاکستانی اداروں نے بتا دیا کہ ہماری ریڈ لائن پاکستان ہے جو اس کی سالمیت پر اور اس کے اداروں پر وار کرے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا.#FitnaArrested#فتنہ_فیل_ٹھکانہ_جیل pic.twitter.com/EaWBU0ZrQV
— PML(N) Media (@PmlnMedia) May 9, 2023