سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا عمران خان کا ویڈیو پیغام پرانا نکلا

May 09, 2023 | 15:14 PM

ایک نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کے وارنٹ نیب جاری کرچکا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کی فوری بعدسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام گردش کررہا تھا۔ جس میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ جب یہ ویڈیو پیغام جاری کیا جائے گا تو وہ لازمی طور پر گرفتار ہوچکے ہوں گے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جو ہمارے بنیادی حقوق ہیں وہ اور جمہوریت دفن ہوچکی ہے۔ 

انہوں ںے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اس کے بعد آپ سے بات کا موقع نہ ملے۔ کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی عوام مجھے 50 سال سے جانتی ہے۔ کبھی نہ آئین توڑا۔ نہ کوئی قانون توڑا۔ ہمیشہ کوشش کی کہ اپنی تمام جدوجہد آئین اور قانون میں رہ کر کروں ۔ 

میری گرفتاری اس لیے نہیں کہ میں نے کوئی قانون توڑا ہے بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ میں حقیقی آزادی کی جنگ سے پیچھے ہٹ جاؤں۔ یہ اس لیے کیا جارہا ہے کہ چوروں کا ٹولہ۔ امپورٹڈ حکومت کو میں تسلیم کرلوں۔ 

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے حقوق کے لیے، حقیقی آزادی کیلئے سب کو نکلنا پڑے گا۔ کسی قوم کو آزادی پلیٹ میں نہیں ملتی۔ جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ سب اپنے حقوق کیلئے نکلیں۔  

تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو پیغام نیا نہیں بلکہ پرانا ہے۔ 

مزیدخبریں