ایک نیوز: جعلی بنک اکاؤنٹ نیب کیسز آصف علی زرداری کے فرنٹ مین یونس قدوائی سرنڈر کرنے کو تیار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف علی زرداری کے فرنٹ یونس قدوائی کی سرنڈر کرنے کے لیے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت نے سماعت کی۔
جس میں جعلی بنک اکاؤنٹ نیب کیسز آصف علی زرداری کے فرنٹ مین یونس قدوائی سرنڈر کرنے کو تیار ہو گئے ہیں۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ 11 مئی تک جواب طلب یونس قدوائی تین نیب کیسز میں اشتھاری ہیں۔یونس قدوائی اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں اس لیےحفاظتی ضمانت دے کر ائیرپورٹ پر گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا جائے ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ریڈ وارنٹ بھی ہیں پہلے نیب اور ایف آئی کو نوٹس کرتے ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی ہے۔