ایک نیوز: پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون سازی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو فراہم کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت، قومی اسمبلی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تاحال ریکارڈ سپریم کورٹ کو فراہم نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون سازی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو تاحال فراہم نہیں کیا گیا۔ پارلیمنٹ کی جانب سے پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ اٹارنی جنرل آفس کو بھی نہیں دیا گیا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات قانون کی پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ آج تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ روز سماعت پر اٹارنی جنرل نے بھی آج ریکارڈ پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔