ٹوئٹر پر غیر سرگرم اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ

May 09, 2023 | 12:35 PM

ایک نیوز: مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر نے غیر سرگرم اکاونٹس کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹ کیا کہ ایسے اکاونٹ، جن پر سالوں سے کوئی سرگرمی نہیں ہورہی ہے، انہیں ہٹایا جائے گا۔  یادرہے ٹوئٹر پر ایسے ہزاروں اکاونٹس ہیں، جن پر کوئی پوسٹ نہیں ڈالی جاتی ہے۔

 ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر یوزر جو مقررہ طور سے اپنے اکاونٹ کا استعمال نہیں کررہے ہیں، بہت جلد ان کے فالوورس کی تعداد میں گراوٹ دیکھی جاسکتی ہے۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ جلد ہی بنا کسی سرگرمی والے اکاونٹس کو ہٹانا شروع کرے گی۔

مسک نے کہا، ٹویٹر کی پالیسی کے مطابق، صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کو مستقل طور پر بند ہونے سے روکنے کے لیے مہینے میں کم از کم ایک بار اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنا ہوگا۔ اس ماہ کے شروع میں، مسک نے دھمکی دی تھی کہ وہ نیشنل پبلک ریڈیو کے 52 ٹویٹر اکاؤنٹس کو دوسری کمپنی کے حوالے کر دیں گے، کیونکہ ان اکاؤنٹس نے ٹوئٹر فیڈ پر مواد پوسٹ کرنا بند کر دیا تھا۔

غورطلب ہے کہ ٹوئٹر نے گزشتہ مہینے مشہور ہستیوں، صحافیوں اور اہم سیاسی قائدین سمیت ہزاروں لوگوں کے اکاونٹس سے فری بلو ٹک ہٹا دیا تھا، کیونکہ کمپنی کے اعلان کے بعد بھی یوزرس نے بلو ٹک کے لیے ادائیگی نہیں کی تھی۔ اس کے بعد ہندوستان میں یوگی آدتیہ ناتھ، شاہ رخ خان سمیت کئی مشہور شخصیات کے بلو ٹک ہٹ گئے تھے۔

مزیدخبریں