ایک نیوز: عثمان بزدارنے نیب طلبی پر آج پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے استدعا کی ہے کہ آج ملتان بنچ میں پیشی ہے اس لیےنیب ٹیم کے روبرو پیش نہیں ہو سکتا ہے۔جس کے بعد نیب نے عثمان بزدار کی درخواست پر کل دن 11 بجے پیش ہونے کی ہدایات کردی ہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ عثمان بزدار نیب تحقیقاتی ٹیم کو ابتک مطمئن کرنے میں ناکام ہیں۔عثمان بزدار کو 30 سوالات پر مشتمل سوالنامہ کے جوابات دینے کیلئے طلب کیاگیا۔نیب لاہورابتک عثمان بزدارکومتعدد مرتبہ طلب کر چکاہے۔