پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں لڑائیوں پر پولیس کا سخت ایکشن

May 09, 2023 | 12:15 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: لاہور پنجاب یونیورسٹی میں آئے روز جھگڑا کرنے والے طالب علموں کے خلاف پولیس نے سخت ایکشن لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پولیس نے جھگڑے میں ملوث 10 طلب علموں کو 30 روز کے لئیے ڈیٹنشن آرڈر پر جیل منتقل کر دیا ہے۔ پولیس  کا کہنا ہے کہ2 ماہ کے دوران 6 طالب علموں نے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ روز 10 طالب علموں کی فہرست تیار کرنے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سب کو ایک ماہ کے لئیے جیل بجھوا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی  میں اسلامی جمعیت طلبا اور پنجاب کونسل کی لڑائی ہوئی  تھی جس میں پولیس نے اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنان گرفتار کر لئے تھے۔  اسلامی جمعیت طلبہ اور پنجاب کونسل نے ایک دوسرے پر حملہ کیا تھا۔پنجاب کونسل کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبا کے غنڈوں نے ہم پر حملہ کیا ہے جبکہ ترجمان اسلامی جمیعیت طلبا کا کہنا تھاکہ اسلامی جمعیت طلبا کے پرامن کارکنان پر قوم پرست کونسل نےہیلے کالج میں آہنی راڈوں ڈنڈوں کے ساتھ حملہ کیا تھا۔

مزیدخبریں