جنوبی چین سمندر میں بھارت آسیان مشترکہ فوجی مشقیں، چینی بحری جہاز پہنچ گئے

May 09, 2023 | 12:09 PM

ایک نیوز : جنوبی چین میں سنگاپورکی جانب سےآسیان-ہندوستان، میری ٹائم ملٹری ایکسرسائز (AIM) 2023  کے دوران چینی بحری جہاز موقع پر پہنچ گئے ۔ 

رپورٹ کے مطابق جنوبی چین سمندر جو چینی سمندری حدود میں واقع ہے میں سنگا پور اور بھارت کی جانب سے ’’ ایم ٹو ‘‘ کے نام سے آسیان میری ٹائم ملٹری ایکسرسائزکی گئیں جس میں  بھارتی بحری جنگی جہازوں ں آئی این ایس دہلی اور آئی این ایس ست پورہ نے  شرکت کی۔ 
 جس پر  چین کے  بحری جنگی  جہاز بھی  اپنے سمندر میں  پہنچ گئے۔ بھارت نے اسے پیپلز آرمی کی جانب سے فوجی مشق میں رکاوٹ پہنچانے کی کوشش  قراردیا  ہے۔ 

’’ایم 2023 ‘‘کے تحت 2 سے 4 مئی تک ہاربر مرحلہ اور 7 و 8 مئی کو سمندری مرحلہ کی مشقیں کی گئیں۔ اس سے پہلے بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار بھی تین روزہ سنگاپور دورے پر تھے۔

ذرائع کے مطابق بحیرہ جنوبی چین میں فوجی مشقوں کے دوران چین کی پانچ کشتیاں ہندوستان اور آسیان ممالک کے جنگی جہازوں کے راستے تک پہنچ گئیں۔  تاہم یہ  جنگی جہازوں کے آمنے سامنے نہیں آئیں۔ کشتیوں کے پیچھے ایک چینی مطالعہ کا جہاز بھی موجود تھا۔

مزیدخبریں