پاکستان کی مجموعی آبادی کہاں تک پہنچ گئی؟ تازہ ترین اعداد و شمار جاری

پاکستان کی مجموعی آبادی کہاں تک پہنچ گئی؟ تازہ ترین اعداد و شمار جاری

ایک نیوز: ملک بھر میں ساتویں مردم و خانہ شماری کا سلسلہ جاری ہے جو 15 مئی تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں جاری ساتویں مردم شماری کے اب تک کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اب تک ہونے والی گنتی میں پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ 33 لاکھ 36 ہزار 354 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق 11 کروڑ 93 لاکھ 1782 افراد کیساتھ پنجاب سب آگے ہے جبکہ سندھ 5 کروڑ 59 لاکھ 2512 افراد کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کی آبادی ایک کڑور  21   لاکھ 64 ہزار  499 ہے۔سندھ میں 5 کروڑ 59  لاکھ 2  ہزار  512 افراد کو گنا جا چکا ہے جس میں سے کراچی کی آبادی ایک کروڑ 84 لاکھ 60  ہزار  641 ہے۔