ایک نیوز: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ذہن شیطان کا گھر ہے جو ہر وقت سازش کیلئے تیار رہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے بیان کر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یقیناً عوام تمہارے جھوٹ، سازش اور تماشے جان چکی ہے اِس لئے نہیں نکلے گی ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ گرفتار تم فارن فنڈنگ ، توشہ خانہ چوری اور اپنی بیٹی کو ظاہر نہ کرنے کے جرم میں ہو گے ، جو تمہارے خلاف کیس ہیں اور تم اُن سب میں مجرم ہو، تم ذہنی مریض ہو.
مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمہارا ذہن شیطان کا گھر ہے جو ہر وقت سازش کے لئے تیار رہتا ہے . فوج اُس کی نہیں ہوتی جو فوج کے شہیدوں کے خلاف غلیظ مہم چلاتا ہے عوام اُس کی نہیں ہوتی جو ملک کے خلاف سازش کرتا ہے عوام کو بھوکا اور بے روزگار کرتا ہے .ایف آئی آر پنجاب کی تمہاری اپنی حکومت نے نہیں کاٹی تھی، تحقیقات تمہارے اپنے پارٹی کے صدر اور وزیراعلیٰ نے نہیں کی قاتلانہ حملے کے الزام نہیں ثبوت عدالت لے کر جاؤ. اب بس !
ہو سکتا ہے نہیں یقیناً عوام تمہارے جھوٹ سازش اور تماشے جان چکی ہے اِس لئے نہیں نکلے گی اور گرفتار تم فارن فنڈنگ ، توشہ خانہ چوری اور اپنی بیٹی کو ظاہر نہ کرنے کے جرم میں ہو گے ، جو تمہارے خلاف کیس ہیں اور تم اُن سب میں مجرم ہو. تم ذہنی مریض ہو. تمہارا ذہن شیطان کا گھر ہے جو ہر…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 9, 2023
مریم اورنگزیب نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ شہباز شریف لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کر دیا ہے۔وراعظم محمد شہباز شریف نے محمدنواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کے لئے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم اب بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کے لئے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔ وزیراعظم اب بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لئے برطانیہ آئے تھے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 9, 2023
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لئے برطانیہ آئے تھے۔