پی اے سی میں ججوں کی انکوائری عدلیہ سے کھلی جنگ کے مترادف ہے، شیخ رشید

May 09, 2023 | 10:59 AM

ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ پی اے سی میں ججوں کی انکوائری اور ججوں کو تختہ دار میں لٹکانے کی دھمکی عدلیہ سے کھلی جنگ کے مترادف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ خود تو عوام میں تنہا ہوئے پاکستان کو بھی دنیا میں تنہا کر دیا ہے،یہ پارلیمانی ریکارڈ بھی جمع نہیں کرائیں گے بلکہ سازش کے تحت حالات خراب کرائیں گے تاکہ گھر جانے میں آسانی ہو۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کاکہناتھا کہ عدلیہ کب تک صبروتحمل کامظاہرہ کرے گی ،بالآخرآئین کو نافذالعمل کرنا پڑے گا، نہ یہ ریکارڈجمع کرائیں گے نہ پیسے دیں گے نہ الیکشن کرائیں گے، عدلیہ کوآئینی فیصلے پرمجبور کرائیں گے،ان کاکہناتھاکہ جو وزیراعظم برطانیہ کی تاج پوشی میں مصروف ہو اسے آٹے کے قحط کی کیا فکر، حکومت عوام میں نفرت کا نشان بن چکی ہے۔

شیخ رشید کاکہناتھا کہ 13پارٹیوں نے13مہینوں میں170ارب روپے کے غریب پرٹیکس لگائے50فیصدمہنگائی کی اورآئی ایم ایف سے بھی کچھ نہیں ملا،17مئی کے آئی ایم ایف کے ایجنڈے میں پاکستان کوجھنڈی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر اور امپورٹ کم ہورہی ہے کاروبارتباہ ہے ،وزرا غیر ملکی دوروں پرہیں آئین کی گولڈن جوبلی مانانے والوں کے سامنے آئین ہاتھ جوڑکرکھڑا ہے۔

مزیدخبریں