عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

May 09, 2023 | 10:50 AM

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے خلاف ریکارڈ کے مطابق 127 ایف آئی آر درج ہیں، چیف جسٹس نے اسفسار کیا کہ کیا 127 مقدمات پورے پاکستان میں درج ہیں ، آپ نے ایف آئی آر کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں بھی پیش کیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ تاثر جائے گا کہ لاہور ہائیکورٹ یا اسلام آباد ہائیکورٹ کچھ نہیں کر رہیں، جو لاہور ہائیکورٹ نے آرڈر کیا ہے وہی آرڈر میں کروں گا، آپ صرف اسلام آباد کی حد تک بات کریں، لاہور میں جو مقدمات ہیں وہ لاہور ہائیکورٹ میں بات کریں یہاں ڈپلیکیشن نہ کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی کہ عمران خان کتنے مقدمات میں نامزد ہیں اور جن کیسز میں وہ پولیس کو مطلوب ہیں انکی کیسز کی تفصیل بھی بتائی جائیں۔

مزیدخبریں