اسٹیڈیم میں شان مسعود کیخلاف نعرے بازی، افتخار احمد بول پڑے

May 09, 2023 | 10:33 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے ایک میچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں تماشائی شان مسعود کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی فیلڈنگ کے دوران جب شان مسعود اسٹینڈ کی طرف آرہے تھے تو لوگ انہیں 'پرچی پرچی' کہہ کر بلاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر شان مسعود نے تو کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں لیکن ساتھی کھلاڑی افتخار احمد ان کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔

افتخار احمد نے مذکورہ ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو کو دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ افتخار احمد نے کہا کہ اس قسم کے طعنوں کا شکار میں بھی رہا ہوں، شان مسعود بہت محنت کرنے والا کھلاڑی ہے اور وہ اپنی کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں ہیں۔ شان مسعودنے ٹیم میں جگہ اپنی کارکردگی اور بے شمار رنز کرنے کی وجہ سے بنائی ہے۔

واضح رہے کہ شان مسعود ان دنوں آؤٹ آف فارم ہیں اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف کچھ خاص پرفارمنس نہیں دے سکے۔

مزیدخبریں