فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست ،حکومت سے جواب طلب

فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست ،حکومت سے جواب طلب

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور ڈی جی ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ فرخ حبیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 28 اپریل کو دبئی جانا چاہتا تھا لیکن لاہور ائرپورٹ پر مجھے جہاز سے اتار دیا گیا، مجھے بتایا گیا کہ میرا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے۔

فرخ حبیب کی جانب سے کہا گیا کہ ائرپورٹ پر مجھ سے میرا پاسپورٹ اور سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، میرا نام ای سی ایل میں سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پاسپورٹ اور سامان واپس کرنے کا حکم دے اور اس کے ساتھ ساتھ عدالت میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔عدالت نے وفاقی حکومت اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی ہے۔