ایک نیوز: امریکا نے عرب لیگ میں شام کی دوبارہ شمولیت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ وہ شام کے عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت کے حق میں نہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ وحشیانہ خانہ جنگی کے بعد صدر بشارالاسد تعلقات معمول پر لانے کے مستحق نہیں، ہم بشار الاسد حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر نہیں لائیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا شام سے تعلقات معمول پرلانے والے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کی بھی حمایت نہیں کرتا، امریکا عرب شراکت داروں کے ساتھ شام میں استحکام اور شدت پسندی روکنےکی حمایت جاری رکھےگا۔