مئی میں آٹے کی قیمت میں دوسری بار بڑا اضافہ

May 09, 2023 | 09:45 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور میں فلورملز مالکان   نے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت مزید 100 روپے بڑھا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے   آٹے کی  قیمت میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے کا ہوگیا ہے۔آٹے کی قیمت بڑھانے پر فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے آٹا مہنگا کرنا پڑرہا ہے۔ 20 کلوتھیلے کی ایکس مل قیمت 2750 روپےاور پرچون قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مئی میں اب تک 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں