ایک نیوز: عمران خان کی عدالت پیشی میں روانگی کے ساتھ ہی اسلام آباد سے بری خبر آگئی۔ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ کسی بھی قسم کا اجتماع غیر قانونی ہوگا۔
بیان میں مزید لکھا ہے کہ امن و عامہ کے پیش نظر جی ٹین پراجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ آمدورفت کےلیے بند رہے گی۔ شہری دوران سفر متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔ سڑکوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں۔