ایک نیوز: عیدالاضحیٰ پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ جس کیلئے محکمہ صحت نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ایڈوائرزی میں کہا گیا ہے کہ کانگو وائرس کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ عید الاضحیٰ پر جانوروں کے ساتھ رابطہ بڑھ جاتا ہے اور کانگو وائرس متاثرہ جانور سے انسانوں میں منتقل ہونے کے خدشات ہیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران ہاتھ میں کٹ لگ جانے سے وائرس انسانی خون میں شامل ہوجاتا ہے۔یہ ایک مہلک وائرل بیماری ہے جو نائیرو وائرس کے ذریعے پھیلتی ہے، مویشی، بکری اور بھیڑ بنیادی طور پر وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔
محکمہ صحت نے ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ قائم کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ایڈوائرزی میں ہدایت کی گئی ہے کہ آئسولیشن وارڈ میں تعینات ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ مویشی منڈی میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی بینر آویزاں کیے جائیں۔