ایک نیوز: سستے تیل کے حوالے سے وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے خوشخبری سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جہاں سے سستا تیل ملا خریدیں گے۔جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلی کھیپ آنے پر جائزہ لیں گے کہ روسی تیل ہماری کس قدر ضروریات پوری کرتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے روسی تیل کا پہلا آرڈر گزشتہ ماہ (اپریل میں) دیا تھا۔روسی کارگو کی 7 لاکھ 50 ہزار بیرل خام تیل لے کر جون میں پاکستان آمد متوقع ہے۔
حکومت کو توقع ہے کہ روسی ٹیسٹ کارگو ساڑھے 7 لاکھ بیرل خام تیل لے کر جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچ سکتا ہے۔اگر ریفائننگ کی لاگت کے بعد یہ روسی تیل سستا پایا گیا تو یہ مستقبل میں ایندھن کی تجارت کا تعین کرے گا۔