چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے

عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی
کیپشن: Hearing on Imran Khan's bail application will be held today(file photo)

ایک نیوز: عسکری ادارے کے افسران کے خلاف بیان بازی اور محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

سماعت کے دوران کورٹ روم نمبر 1 میں وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاسز کے ذریعے ہوگا۔ 

پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ 

اسلام آبادہائیکورٹ عمران خان کے کیسز کی دن 2 بج کر 30 منٹ پرسماعت کرے گی۔ عمران خان کیخلاف ایک مقدمہ بغاوت، دوسرامقدمہ اقدام قتل کی دفعات کےتحت درج ہے۔