سابق کرکٹرکامران اکمل اپنے بھائی عمراکمل کے کوچ بن گئے

May 09, 2023 | 07:20 AM

ایک نیوز:سابق کرکٹرکامران اکمل کی عمر اکمل کو کوچنگ اور پریکٹس کرواتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرویڈیووائرل ہوئی ہےجس میں کامران اکمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں عمر اکمل کو ہارڈ ہٹنگ پریکٹس کروا تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ اس دوران کامران اکمل نے عمر اکمل کی غلط شاٹس کھیلتے ہوئے نشاندہی بھی کی ۔
عمراکمل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اس ویڈیو کو شئیر کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی ہمیشہ آپکے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔
کامران اکمل بھائی آپکا خیال رکھنے اور ساتھ دینے کا بہت شکریہ ۔ کامران اکمل میرے آپ رول ماڈل ہیں۔
مجھے مشکل وقت میں سپورٹ کرنے اور ہمیشہ ٹھیک طریقے سے سمجھانے پر مشکور ہوں۔

مزیدخبریں