حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں تبدیلی کردی

حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں تبدیلی کردی
کیپشن: The government has changed the rate of return of National Savings Schemes

ایک نیوز:حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں تبدیلی کردی۔
تفصیلات کےمطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا اوسط منافع 17.40 فیصد کردیا گیا ہے۔ سیونگز  اکاؤنٹس پر شرح منافع 18.5 فیصد سے بڑھا کر 19.50 فیصد کردیا گیا ہے۔
ایک سال کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کا منافع 19.82 سے 20.80 فیصد کردیا گیا ہے۔ 6ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کا منافع 20.82 فیصد کردیا گیا ہے۔
تین ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کا منافع 19.92 سے بڑھا کر 20.84 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 14.87 فیصد پر برقرار ہے۔
پینشنرز، بہبود اور شہداء فیملیز سرٹیفکیٹ کا منافع 16.56 فیصد پر برقرار ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع12.84 فیصد پر برقرار ہے۔