ایک نیوز: پاکستان سمیت دنیاکےاکثرممالک میں موسم گرماکی آمدہوچکی ہےاورگرمیوں میں پوری نیندلینابڑاسنجیدہ مسئلہ ہے، گرمی ناصرف دن کے وقت پریشان کرتی ہے بلکہ اکثر رات کے اوقات میں سونے میں مشکلات پیش آتی ہیں اور انسان کروٹیں بدلتا رہ جاتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ویسے تو سوتے وقت انسان کے جسم کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے لیکن زیادہ گرمی میں ارد گرد کا درجہ حرارت زیادہ ہونے پر گرمی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
تاہم اچھی اور بھرپور نیند کیلئے ہماری خوراک اہم کردار ادا کرتی ہے جس سے بہت سے لوگ لاعلم ہیں،گرمیوں میں ماہرین ہلکی اور ایسی غذائیں کھانے کا مشورہ دیتے ہیں جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں اور پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔
آئیے نظر ڈالتے ہیں کہ ایسا کیا کیا جائے جو آپ گرمیوں میں سکون کی نیند لے سکیں۔
ہربل چائے یا گرم دودھ پئیں:
ماہرین کے مطابق سونے سے قبل اگر گرم دودھ یا ہربل چائے پی لی جائے تو یہ جسم کو سکون پہنچاتی ہے اور اس سے اچھی نیند بھی آجاتی ہے۔
خیال رکھیں کہ سونے سے قبل چائے یا کافی نہ پئیں کیونکہ کیفین نیند بھگانے کیلئےاچھی ہے لہٰذا گرمیوں میں سونے سے پہلے چائے یا کافی کے استعمال سے گریز کریں۔
ہربل چائے کیلئے آپ سونف، زیرے، دار چینی اور الائچی سے بنے قہوے کا استعمال کرسکتے ہیں، یہ تمام اچھی نیند کیلئے مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
رات کو کھانے کے بعد میٹھا نہ کھائیں:
پاکستانی کلچر میں یہ عام ہے کہ کھانے کے بعد کچھ میٹھا چاہیے ہوتا ہے، لیکن گرمیوں میں رات کے کھانے کے بعد میٹھا کھانا نیند متاثر کرسکتا ہے۔
ماہرین کامزید کہنا ہے کہ میٹھا جسم میں انسولین کے لیول کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے نیند نہیں آتی۔
شہد یا کیلے کا استعمال:
شہد کھانا انسان کے اندر سکون پیدا کرنے جیسا ہے کیونکہ اس سے دماغ کو سکون پہنچتا ہے، اور دماغ پرسکون ہوگا تو نیند اچھی آئے گی۔
اس کے علاوہ کیلے میں میگنیشیم کا خزانہ پوشیدہ ہے، تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ میگنیشیم ذہنی تناؤ یعنی ٹینشن کو ختم کرتا ہے۔
مرچ مصالحے والی چیزیں نہ کھائیں:
کھانوں میں مرچیں اور بہت سے مصالحے ہمارے ہاضمے کے نظام کیلئے سخت نقصان دہ ہیں کیونکہ اس سے تیزابیت، قبض جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے، جب کہ نیند ٹھیک سے نہ آنے کی ایک وجہ نظامِ ہاضمہ بھی ہوتا ہے۔
سونےسےقبل کیاکھائیں جوگرمی میں بھی سکون کی نیندآئے؟
May 09, 2023 | 06:34 AM