سیالکوٹ :طالبہ کوہراساں کرنے کاالزام،پروفیسرگرفتار

May 09, 2023 | 06:15 AM

ایک نیوز:سیالکوٹ میں گورنمنٹ مرےکالج کےشعبہ اردوکےپروفیسرکوطالبات کوجنسی ہراساں کرنےکےالزام میں گرفتارکرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں طالبات کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کر کے پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کاکہناتھاکہ ملزم گورنمنٹ مرےکالج کاپروفیسر ہےجو طالبہ کو واٹس ایپ مسیجز کے ذریعے ہراساں کر رہاتھاجو منظر عام پر آگیاہے۔
 پروفیسر ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ بھی تھے، انہيں اسی الزام میں چند ماہ پہلے انکوائری کے بعد معطل بھی کیا گيا تھا۔ 

مزیدخبریں