ایک نیوز:معروف گلوکارعلی عظمت نےمہنگائی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے،امیرہویاغریب سب مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔
نجی چینل کے پروگرام میں معروف گلوکار علی عظمت کا مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہناتھاکہ مجبور اب سب ہیں۔ موجودہ حکومت پرتنقیدکرتےہوئےعلی عظمت نےکہاکہ خاص کر کہ گزشتہ6 ماہ میں مہنگائی کا جو اثر ہوا ہے وہ سیاسی افراتفری کی وجہ سے ہوا۔
گلوکارکامزیدکہناتھاکہ یہ سب مڈل کلاس طبقے کو ختم کرنے کیلئے ڈیزائین ہوا ہے۔ علی عظمت نے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 5 ماہ امریکہ گزار کر آئیں ہیں وہاں بھی مہنگائی کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں بھی ایک انڈہ 1 ڈالر کا ہوچکا ہے۔ یعنی ایک درجن انڈے 12 ڈالر کے جس پر شو کے میزبان نے کہا کہ 3000 کے تو خالی انڈے ہی ہیں جبکہ برطانیہ میں بھی بجلی مہنگی ہوچکی ہے۔
جس پرعلی عظمت نے کہا کہ یہ طبقاتی جنگ ہے۔ یہاں40 بچے بیٹھے ہیں ، ان میں سے6 کام کے ہیں۔ لیڈرشپ کا ماحول ہے طبقاتی نظام ہے، باقی بچے بیکار ہیں6 ہی کام کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ کہتی ہے کہ ایسے لوگ جو بچ جائیں گے وہ حاسد ہیں ان کو مار دو ، کوئی بیماری لگا کر مارو یا کسی جنگ میں مار دو۔
مہنگائی کی وجہ سے سب مجبورہے،علی عظمت
May 09, 2023 | 05:42 AM