ایک نیوز:بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہانے انکشاف کیاہےکہ کردار کی یکسانیت کی وجہ سے فلموں کو انکار کررہی تھی۔
بھارتی میڈیاکودیئے گئے حالیہ انٹرویومیں بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کاکہناتھاکہ ایک وقت تھا، انہیں فلموں میں ایک ہی طرح کے کردار کی آفر ہورہی تھی۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ زندگی کی35بہاریں دیکھ چکی ہوں،شوبزکے عرصے میں زیادہ ترایک ہی طرح کے کردارکی آفرزہوتی رہی ہیں،اس لئے میں اکثراوقات کردارکودیکھ کرہی کام کرنےسےانکارکردیاکرتی تھی۔
سوناکشی سنہا کامزیدکہناتھاکہ دھاڑ سے اپنا اسٹریمنگ کیریئر شروع کرنے جارہی ہوں،اس میں وہ ایسی خاتون پولیس افسر کا کردار نبھارہی ہیں، جو ایک سیریل کلر کے پکڑنے میں سرگرداں ہے۔
دھاڑمیں اپنے کردار کو اداکارہ نے حقیقی زندگی سے قریب تر قرار دیا،8 حصوں پر مشتمل اس شو کو ریما کاگتی اور زویا اختر نے پروڈیوس کیا۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ میں زویا اختر سے ملی تو اُسے بتایا کہ ایک وقت تھا میں کردار کی یکسانیت کی وجہ سے فلموں کو ناں کررہی تھی لیکن دھاڑ کا کردار میں کرنا چاہوں گی۔
سوناکشی سنہا کاکہناتھاکہ میں نے زویا کو فوراً ہاں کردی، دراصل خاتون پولیس افسر کا یہ کردار بہت طاقتور ہے، یہ میری زندگی کا پرجوش موڑ ہے۔
سوناکشی سنہا نے اپنے کیریئر کے دوران دبنگ، لٹیرا، کلنک اور راوڈی راٹھور جیسی فلمیں کی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے (سنیما یا او ٹی ٹی) میڈیم مسئلہ نہیں، میں نے کردار کو ہاں کی ہے پلیٹ فارم کو نہیں، میرے لیے یہی کافی ہے کہ یہ کردار میں نبھارہی ہوں۔