موٹاپے کے ساتھ کون سی خطرناک بیماری ہو سکتی ہے؟

موٹاپے کے ساتھ کون کون کی خطرناک بیماری ہو سکتی ہیں؟
کیپشن: موٹاپے کے ساتھ کون کون کی خطرناک بیماری ہو سکتی ہیں؟

ایک نیوز:ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ موٹاپا دیگر کئی بیماریوں اور طبی پیچیدگیوں کا سبب بنتا ہے مگرڈپریشن بڑھنے کے امکانات بھی زیادہ ہوجاتے ہیں۔
  ماہرین نے موٹاپے کا ڈپریشن سے تعلق جاننے کے لیے 1800 سے زائد افراد پر تحقیق کی۔ماہرین نے 46 سے 73 سال کی عمر کے مرد و خواتین کی خدمات حاصل کیں جو موٹاپے یا زائد الوزن کا شکار تھے۔
ماہرین نے تمام افراد کے قد، وزن اور جسمانی ساخت کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ان میں ڈپریشن کی سطح جانچنے کے لیے ان سے مختلف سوالات کیے اور پھر سوالات کی بنا پر نتائج اخذ کیے۔
ماہرین کے مطابق مجموعی طور پر جسامت، قد اور وزن نہ صرف دیگر طبی پیچیدگیوں بلکہ ذہنی صحت پر بھی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ماہرین نے پایا کہ موٹاپے کے شکار افراد میں ڈپریشن کی سطح نمایاں تھیں، تاہم مردوں کے مقابلے خواتین میں ذہنی پیچیدگیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔