ماہرہ خان کی برقع پہن کر رکشے میں گھومنے کی ویڈیو وائرل

Mar 09, 2024 | 22:23 PM

ویب ڈیسک:داکارہ ماہرہ خان کی بہاولپور میں برقع پہن کر رکشے میں گھومنے کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔


میک اپ آرٹسٹ ظہیر بابر نے برقع میں ملبوس اداکارہ کی ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں ماہرہ خان بابر ظہیر سمیت اپنی ٹیم کے ساتھ بہاولپور کے بازار میں گھومتی اور خریداری کرتی نظر آرہی ہیں۔
ماہرہ خان نے عبایا پہن رکھا ہے اور چہرے کا نقاب بھی لیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کو پہچاننا مشکل ہو رہا ہے جبکہ ان کے دوست انہیں بلو باجی کہہ کر مخاطب کررہے ہیں۔تصاویر اور ویڈیوز میں ماہرہ خان کو دوستوں کے ہمراہ نہ صرف رکشے کی سواری کرتے بلکہ انہیں بازار میں خریداری بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں