ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے آصف زرداری کو صدرمملکت منتخب ہونے پرمبارکبادپیش کی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کاپیغام میں کہنا تھاکہ ' پاکستان کھپے' کا نعرہ لگانے والی شخصیت کا '9 مارچ' کو صدر منتخب ہونا وفاق پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمان اور وزیراعظم کے منصب کو طاقتور بنایا تھا۔ یقین ہے کہ ان کے آنے سے ایوان صدر پارلیمان اور منتخب جمہوری حکومت کی طاقت میں اضافے کا باعث بنے گا۔ آئین، جمہوریت اور وفاق دوست صدر کی موجودگی میں جمہوری حکومت عوامی فلاح، مہنگائی سے نجات اور پاکستان کے معاشی مسائل کے حل کے ایجنڈے پر پوری یکسوئی سے کام کر سکے گی۔
مریم نواز کاکہنا تھاکہ آصف علی زرداری کے صدر بننے پر بلاول بھٹو زرداری، بختاور، آصفہ، فریال تالپور، پی پی پی راہنماؤں، کارکنوں اور تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین اور ارکان پارلیمان کو بھی مبارک پیش کرتی ہوں۔