شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 10دہشت گرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 10دہشت گرد جہنم واصل
کیپشن: شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 10دہشت گرد جہنم واصل

ایک نیوز:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی 2الگ الگ کارروائیو ں میں 10دہشت گرد جہنم واصل ،3زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ جبکہ فالو اپ سینی ٹائیزیشن آپریشن کے دوران  سکیورٹی فورسز نے مزید چار دہشت گردوں کو کامیابی سے بے اثر کر دیا۔

شمالی وزیرستان کے ضلع میں کارروائی کے دوران 5دہشت گرد کو سکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2ہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کر دیا گیا، جبکہ تین دیگر دہشت گرد زخمی ہو گئے۔