ایک نیوز:غزہ میں فلسطینیوں کی امداد روکنےکی اسرائیلی سفاکیت کے باعث غذائی قلت سے مزید 3 بچے جاں بحق ،تعداد23ہو گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے الشفا اسپتال میں غذائی قلت سے مزید 3 بچےچل بسے، غذائی قلت سے اب تک 23 فلسطینی بچے جان سے جاچکے ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارے انروا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں روزانہ اوسطاً 63 خواتین شہید ہوتی ہیں۔
انروا کے مطابق روزانہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں 37 مائیں شامل ہوتی ہیں جو اپنے پیچھے اپنے بچے اور خاندان چھوڑ جاتی ہیں۔
انروا نے بتایاکہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 9 ہزار خواتین شہید ہوچکی ہیں۔