نوازشریف کی شہبازشریف سے مشاورت،24گھنٹوں میں کابینہ کااعلان متوقع

Mar 09, 2024 | 20:58 PM

ایک نیوز :قائد ن لیگ نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کی مشاورت مکمل،وفاقی کابینہ کا 24گھنٹے میں اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق  نگران حکومت کی بعض اہم شخصیات کو کابینہ کا حصہ بنانے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔نجی بنک کے سربراہ محمد اورنگزیب مشیر وزیر اعظم برائے خزانہ،ڈاکٹر شمشاد اختر معاون خصوصی برائے وزیراعظم اور معاشی ٹیم کا حصہ ہوں گی ۔

عطاء تارڑ کو اطلاعات و نشریات اور مصدق ملک کو وزیر توانائی بنانے پر غور ،خواجہ آصف اسحاق ڈار اور احسن اقبال کو بھی اہم وزارتیں ملیں گی ۔

وفاقی کابینہ مختلف مراحل میں تشکیل دی جائے گی ۔پہلے مرحلے میں15سے20وزراء کے حلف اٹھانے کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں