پی ایس ایل،کراچی کنگز نے  لاہورقلندر کو 3وکٹوں سے شکست دیدی 

پی ایس ایل،کراچی کنگز نے  لاہورقلندر کو 3وکٹوں سے شکست دیدی 
کیپشن: پی ایس ایل،کراچی کنگز نے  لاہورقلندر کو 3وکٹوں سے شکست دیدی 

ایک نیوز(چودھری اشرف)پی ایس ایل 9کے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندر کو 3وکٹوں سے شکست دیدی۔

 لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 177 رنز بنائے، جس میں عبداللہ شفیق نے 55 اور فخر زمان نے 54 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ویزے 24 اور سکندر رضا 22 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے، کراچی کنگز کے زاہد محمود نے دو، موزربانی اور انور علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
178 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے سات وکٹوں پر پورا کر لیا۔ جیمز ونس 42، ٹم سیفرٹ 36، عرفان نیازی 35، شعیب ملک  27 ناٹ آوٹ رنز بنا کر نمایاں رہے، لاہور قلندرز کے طیب طاہر نے دو، شاہین آفریدی، زمان خان، سکندر رضا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
ٹورنامنٹ میں اتوار کے روز دو میچ کھیلے جائیں گے، راولپنڈی میں اسلام آباد اور ملتان سلطانز جبکہ کراچی میں لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل ہوگی۔