کراچی ریجن  نے نیشنل انڈر16  کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

Mar 09, 2024 | 20:21 PM

ایک نیوز:کراچی ریجن  نے نیشنل انڈر16  کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں لاہور ریجن کو 28 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹورنامنٹ میں اسد عمر کی عمدہ بولنگ ، پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں کراچی ریجن نے 8 وکٹوں کے نقصان پر232 رنز بنائے۔ون عباس نے 79۔حذیفہ احسن نے56 اور محمد اذان نے43 رنز اسکور کیے۔

لاہور کی طرف سے سیف اللہ اور حسنین عباس ڈار نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور ریجن کی ٹیم 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد اعظم نے 77 رنز سکور کیے۔تاج محمد نے 49 رنز بنائے۔اسد عمر نے43 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں