سینیٹرفیصل سلیم آئی ایم ایف، ورلڈ بینک بورڈ ممبر منتخب

Mar 09, 2024 | 20:00 PM

ایک نیوز:ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی رکن پارلیمنٹیرین سینیٹرفیصل سلیم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے۔
دنیا بھر کے 140ممالک پارلیمنٹری نیٹ ورک آن آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے رکن ہیں۔پارلیمنٹری نیٹ ورک غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام سے متعلق ریفارمز کی سفارشات مرتب کرتا ہے۔
خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل سلیم مارچ 2021میں ایوان بالا کے رکن بنے تھے اور ان کی مدت مارچ 2027کو ختم ہو گی۔

مزیدخبریں