ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ سیاست میں گالم گلوچ کے کلچر نے ہماری جڑوں کو کمزور کیا ۔ماؤں بہنوں کی عزت کرنا بھولتے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکلچر ڈے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کی عورت مضبوط ہے۔ پنجاب کی بیٹی مشکل وقت میں باپ، شوہر اور بھائی کی ساتھی بنتی ہے۔ نجاب کی ثقافت کو دیکھانے کے لیے فلم بہت بڑا میڈیم ہے۔ افسوس ہے کہ اب پنجابی فلمیں اپنے کلچر کو پروموٹ نہیں کرتیں۔ انڈین پنجاب کی فلموں نے پنجاب کے کلچر کو اچھی طرح پروموٹ کیا۔ اپنی پنجابی فلمیں بنانے والوں کو کہتی ہوں کہ میرے پاس آئیں بہترین پنجابی فلمیں بنائیں۔
مریم نواز کاکہنا تھاکہ مشکل دور سے جب گزرہی تھی تو پنجابی شاعری پڑھا کرتی تھی۔میرے دادا میاں محمد بخش کا کلام سنا کرتے تھے لاہور: پنجاب کی بیٹی ہوں اسی لیے مخالفین کا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا ۔ جھوٹے مقدمات کا سامنا بھی کیا مگر آج اللہ نے عزت سے کرسی پر بٹھا دیا۔تمام مہمانوں کو اور سرحد پار سے اپنے والوں کو آج کا دن مبارک ہو۔ آج کلچر ڈے کا حصہ بن کر اچھا لگا رہاہے پنجاب کو پورے ملک سے پیار ہے ۔لاہور: ہم پہلے پاکستانی اور بعد میں پنجابی ہیں ۔ پنجاب پانچ دریاؤں کی زمین ہے ۔ پنجاب صوفیاء کرام کی دھرتی ہیں ۔ افسوس کی بات ہے پنجابی اپنی زبان بولتے ہوئے گھبراتا ہے ۔ والدین سے کہتی ہوں کہ بچوں کو پنجابی سکھائیں ۔ دل کرتا ہے پنجابی زبان کو بطور مضمون شامل کرواؤں۔